پی آئی اے نے اہم برادر اسلامی ملک کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے لاہور تا بحرین ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایک اور اہم ملک بحرین کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 5 مئی سے لاہور تا بحرین ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس حوالے سے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قومی ایئرلائن اپنے فلائٹ آپریشن کو کئی وسطی ایشیائی ممالک تک وسعت دے چکی ہے۔ اس حوالے سے تازہ اضافہ آذربائیجان اور ازبکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرکے کیا گیا ہے۔ جبکہ افغانستان کے لیے ابھی ہفتہ وار 5 پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں جبکہ قومی ایئرلائن ان پروازوں کو روزانہ کی بنیاد پر آپریٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس حوالے سے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ قومی ایئرلائن آذربائیجان کے شہر باکو کے لیے گزشتہ ماہ کی 14 تاریخ سے فلائٹ آپریشن شروع کرچکی ہے جبکہ ازبکستان کے شہر تاشقند کے لیے پروازوں کا آغاز گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!