پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، امام کعبہ وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان آئیں گے

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مسجدالحرام کے دیگر اماموں کے ہمراہ گروپ کی صورت میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ شیخ شریب، شیخ سعد شتری اور شیخ صالح حمید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کورونا ایس او پیز کے تحت حج انتظامات کو مکمل کرنا قابل ستائش عمل قرار دیا۔

جس پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے حجاج کرام کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے امام کعبہ سے دعا کی استدعا کی۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم کی جانب سے امام کعبہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں مکہ اور مدینہ بستا ہے۔

جس پر انہوں نے دعوت کو خوش دلی سے قبول کرلیا اور جلد پاکستان آنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے اس دورہ کو کامیاب ترین دورہ قرار دیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!