لیگی رہنماؤں کی برطانیہ یاترا کی تیاریاں، سیاسی پنڈتوں نے ملکی سیاست میں کچھ نیا ہونے کی پیشن گوئی کردی

برطانیہ کی جانب سے پاکستان سے سفری پابندیاں اٹھائی جاچکی ہیں اور ویکسی نیشن مکمل کروا لینے والے افراد کو قرنطینہ سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان پر سے سفری پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ملک کی سیاست میں بھی ہلچل آنے لگی ہے۔ خبر یہ ہے کہ 20 سے زائد لیگی ارکان نے برطانیہ جانے کے لیے تیاری پکڑ لی ہے۔ اس سے قبل برطانیہ جانے والے افراد پر قرنطینہ کی شرط عائد تھی۔ جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات جاںيے۔۔۔

ذرائع بتا رہے ہیں کہ لیگی ارکان نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بڑی بیٹھک ہوگی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف، مریم نواز اور احسن اقبال کے نام ای سی ایل میں ڈالے جاچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ باہر جانے سے قاصر ہیں۔ لیکن دیگر مرکزی قیادت اور سینئر رہنما برطانیہ یاترا کے لیے تیاری کرچکے ہیں۔

ان میں چند بڑے ناموں میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا تنویر اور امیر مقام کے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 20 لیگی ارکان نے برطانوی ویزے کے لیے درخواست دی ہے۔ اس حوالے سے سیاسی پنڈت بھی پیشن گوئی کررہے ہیں کہ بڑے پیمانے پر لیگی رہنماؤں کی روانگی کا مطلب ملکی سیاسی میدان میں ہلچل ہے۔ وہاں ہونے والی میٹنگز میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!