سعودی عرب نے بلوچستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا،پاکستانیوں کو ملازمت کے بہترین مواقع میسر ہوں گے

سعودی عرب نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کے منصوبے میں پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو شامل کیا گیا جس کے بعد سعودی عرب نے گوادر میں بن رہی آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کااعلان کیا ہے۔ یاد رہے یہ آئل ریفائنری پاکستان کے سب سے بڑے منصوبے آئل سٹی کے ماسٹر پلان میں شامل ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آئل سٹی کا قیام رواں سال کے اختتام تک عمل میں آجائے گا۔ آئل ریفائنری کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سعودی حکومت پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کرے گی۔ جس سے پاکستانیوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میگا آئل سٹی گوادر میں قائم کی جارہی ہے جو کہ 88 ہزار ایکڑ رقبہ پر محیط ہوگی۔ اس حوالے سے ڈیلی گلف اردو سے خصوصی بات کرتے ہوئے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائریکٹر جنرل شاہ زیب خان کاکڑ نے پاکستانیوں کو خوشی کی نوید سنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگا آئل سٹی کا ماسٹرپلان آئندہ 6 سے 7 ماہ میں شرمندہ تعمیر ہوجائے گا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ آئل سٹی میں تعمیر ہونے والی آرامکو ریفائنری سے روزانہ 3 لاکھ بیرل تک تیل کی پیداوار کی صلاحیت ہوگی۔ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم شہزادہ خالد بن عبدالعزیز اپنے اہم بیان میں پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک میں پاکستان، چین اور سعودی عرب کے اشتراک کی مثال دنیا میں نہیں ملے گی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!