‘آصف زرداری نے سوئس اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکال لیے، معلوم کریں پیسے کہاں ہیں’؟

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آصف زرداری سوئس اکاؤنٹس سے پیسہ نکال چکے ہیں۔ حکومت ان کے پیچھے سوئیٹزرلینڈ جانے کی بجائے یہ سوچے کہ وہ پیسہ اب کہاں ہے؟

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے آصف علی زرداری کے بارے میں اہم انکشافات کرکے سیاسی بھونچال پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ زرداری صاحب کے جس سوئس اکاؤنٹ کی حکومت بات کرتی ہے۔ اس سے پیسہ نکالا جاچکا ہے۔ اب حکومت سوئٹزرلینڈ کیا لینے جائے گی؟ اگر حکومت وہاں چلی بھی گئی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی کیونکہ سوئس حکومت پوچھے گی کہ پیسے کس اکاؤنٹ میں ہیں؟

خبر جاری ہے۔۔۔

جہانگیر ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجربے کی بنیاد پر کہ سکتا ہوں کہ وہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی میں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گھبرانا نہیں ہے کہ بیانیہ کو زیادہ دیر نہیں چلا سکیں گے۔ آخر کار انہیں ہار ماننا ہوگی۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں بننے والے کمیشنز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات، آٹا، شینی سے لیکر پیٹرول تک کسی بھی مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی ان کی جرات نہیں ہے۔ اس لیے یہ بس مہنگائی کا خاتمہ کرنے پر ہی زور دیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو سابقہ چیئرمین نیب کے خلاف انکوائری کرنی ہے تو پھر صرف 2 کے خلاف کیوں؟ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹی ضرور ہے لیکن ان کی راہیں جدا نہیں ہوئیں۔ یہ مستقبل میں پھر قریب آئیں گے۔ اس لیے عمران خان آصف زرداری کے سوئس اکاؤنٹ پر نظر نہ رکھیں اس میں سے پیسہ 10 سال قبل نکال لیا گیا تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ پیسہ اب کدھر ہے؟ انہوں نے پیٹرولیم بحران پر بات کرتے ہوئے پیسہ واپس لاکر عوام کو دینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!