سیاسی منظرنامے میں کیا تبدیلی آنے والی ہے؟ نوازشریف اور آصف زرداری میں قربتیں بڑھنے لگی، کیا مولانا فضل الرحمان کو اہم عہدہ مل سکتا ہے؟

ملک کی سیاسی صورتحال میں ہلچل آنے کو تیار ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری نے مشترکہ گیم پلان مرتب کرلیا ہے۔ جس کے تحت مولانافضل الرحمان کو سیاسی وکٹ پر لانےکی تیاری کی جارہی ہے۔ سینئر تجزیہ کار کاتہلکہ خیز انکشاف

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کردیے ہیں۔ جس کے تحت ملکی سیاسی منظرنامہ میں بہت جلد ہلچل مچنے لگی ہے۔ اس حوالے سے نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان گیم پلان بھی تیار ہوچکاہے۔ سینئر تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ لاہور میں اپنے مضبوط حلقے سے نجی الیکشن لڑوا کر فضل الرحمان کو اسمبلی میں بھیج سکتی ہے۔ جہاں وہ سیاسی وکٹ پر کھیلتے ہوئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے وزارت کے مشترکہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

‘قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطوں میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ اگر ان ہاؤس تبدیلی لائی جاسکتی ہے تو مولانا فضل الرحمان کو ایڈجسٹ کیا جائے۔’ دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی متحرک ہوچکی ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری میں اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ جس کے تحت یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے ہر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!