اپوزیشن اپنی موت مرچکی، 2 گروپ بنیں گے، شیخ رشید نے انتہائی اہم انکشاف کرکے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی

اپوزیشن عمران خان کا ایک بال بھی بیکا نہیں کرسکتی۔ پی ڈی ایم اپنی موت مرچکی ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں میںن رہنے والے شیخ رشید نے اہم انکشافات کرتے ہوئے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اپوزیشن میں اتنی جرات نہیں کہ وہ عمران خان کو ہٹا سکے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی بات چھوڑیں ن لیگ بھی استعفے نہیں دیں گے۔ ن لیگ کا سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔ عید کے بعد حالات واضح ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا چورن جتنا بکنا تھا بک گیا۔ اب اس میں کچھ نہیں رہا۔ اے این پی نے جیسے اپنی راہیں جدا کی ہیں بہت سی چھوٹی سیاسی جماعتیں ایسا کریں گی۔ سیاسی میدان میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے جارہی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

انہوں نے واضح کیا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں نہ کوئی آرہا ہے اور نہ ہی کوئی جارہا ہے۔ اگر ایسا کچھ ہے تو ان کے علم میں نہیں ہے۔ ن لیگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے خود بیان دیدیا ہے کہ وہ کہیں نہیں جارہیں تو پھر اس معاملے پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ پی ڈی ایم کی جدوجہد ختم ہوچکی ہے۔ ان کی موت کی پہلے ہی جدوجہد کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان جلد صحت یاب ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔ ابھی تک پیپلز پارٹی نے جو کہا وہ کیا اور جس سے انکار کیا وہ نہیں کیا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ دونوں جماعتیں کیا کرتی ہیں۔ استعفوں کی بات تو چھوڑ دیں۔ پی پی تو ویسے کہہ چکی کہ استعفیٰ نہیں دیں گے اور دینا ن لیگ نے بھی نہیں تو یہ کریں گے کیا یہ دیکھنا باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اڑھائی سال گزرنے کے بعد وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اپوزیشن کیا لائحہ عمل اپناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد تمام صورتحال واضح ہوجائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!