آرمی چیف بھی ملک کو معاشی میدان میں ترقی دلوانے کے لیے میدان میں آگئے، تاجر برادری کو زبردست پیش کش کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں تاجر برادری کو ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک کو معاشی ترقی کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کو ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے کی دعوت دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تاجر برادری نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ جس میں آرمی چیف نے تاجر برادری کو ہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

آرمی چیف سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان نے ملاقات کی۔ جس میں ملک میں نئی صنعتوں کے قیام اور تاجر برادری کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی معاشی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو سراہتے ہیں۔ اس لیے پاک فوج ہر قدم پر ان کی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ دوسری جانب وفد کے شرکا نے پاکستان میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کےہوتے ہوئے ملک معاشی میدان میں پرسکون طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ سال ستمبر میں کراچی کی کاروباری شخصیات نے کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف سے ملاقات کی تھی۔ جس میں آرمی چیف کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بھی آرمی چیف کی جانب سے تاجر برادری کو پاک فوج کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں مزید صنعتوں کے قیام پر بھی زور دیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!