ویکسینیشن نہ لگوانے والے افراد کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

12 جون سے پنجاب میں 18 سال کی عمر سے زائد افراد کی واک ان ویکسینیشن کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے تدراک ، اور ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے کے لیے اہم فیصلے کر لیے

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے تدراک ، اور ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے کے لیے اہم فیصلے کر لیے۔ویکسین نہ لگوانے والوں کا موبائل سم کارڈ بلاک کر دیا جائے گا۔اس سلسلے میں آج وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے،اور ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 20 فیصد آبادی کی ویکسینیشن والے اضلاع دوبار کھول دئیے جائیں گے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کئیر اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

12 جون سے پنجاب میں 18 سال کی عمر سے زائد افراد کی واک ان ویکسینیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔پنجاب کے اہم مزارات کے باہر موبائل و ویکسینیشن کیمپ قائم کیے جائیں گے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہفتے سے 18 سال سے زائد افراد کی ویکسینیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ویکسینیشن کے عمل کو بھرپور طور سے کامیاب بنایا جائے گا

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!