پاکستانیوں کو رواں سال کتنی زکوٰۃ دینا ہوگی، وفاقی حکومت نے نصاب مقرر کردیا

وفاقی حکومت کی جانب سے زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ جس کی کٹوتی یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹس سے ہوگی۔ اس دوران بینک عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال پاکستانیوں کو کتنی رقم پر زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی؟ وفاقی حکومت نے بتا دیا ہے۔ زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ زکوٰۃ کا نصاب مقرر کرنے سے مراد یہ ہوتا ہے کہ مقرر کردہ رقم سے زائد رقم رکھنے والے سیونگ بینک اکاؤنٹ صارفین کے کھاتے سے اڑھائی فیصد کے حساب سے زکوٰۃ کاٹ لی جائے گی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے زکوٰۃ کے نصاب کو نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم رمضان کو بینک عوام سے لین دین نہیں کریں گے اور اس یکم رمضان کو ہی بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کاٹ لی جائے گی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا تھا۔ اس دوران کہا گیا تھا کہ جن سیونگ اکاؤنٹس میں مقررہ رقم سے زائد رقم موجود ہوگی۔ ان اکاؤنٹس میں سے اڑھائی فیصد کے حساب سے زکوٰۃ کاٹ لی جائے گی۔ تاہم کمپنی اکاؤنٹ، کرنٹ اکاؤنٹ صارفین کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ایسے صارفین جنہوں نے زکوٰۃ کی کٹوتی نہ کروانے کا بیان حلفی بینک میں جمع کروایا ہو۔ ان کے اکاؤنٹ سے بھی زکوٰۃ نہیں کاٹی جاتی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!