دبئی: وزیربرائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی اماراتی ہم منصب سےملاقات، وزیراعظم کا اہم پیغام سنا دیا

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی اپنے اماراتی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوارنے متحدہ عرب امارات کا چار روزہ دورہ کیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی دفاعی نمائش و کانفرنس اور نیول ڈیفنس اینڈ میری ٹائم سیکیورٹی نمائش میں شرکت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زبیدہ جلال نے نمائش میں پاکستانی عملے کی جانب سے بہترین انتظامات پر انہیں مبارکباد دی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زبیدہ جلال کی اماراتی وزیرمملکت برائے دفاع محمد احمد البووردی سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی سفیر افضال محمود اور ایئر کموڈور علی آشر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر زبیدہ جلال نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کےوزیراعظم کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے لیے خیرسگالی کا پیغام لائی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی حکومت کی جانب سے دفاعی نمائش کے کامیاب انعقاد پر اماراتی حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس کے علاوہ دونوں وزراء کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء کی جانب سے دفاعی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے دفاع نے پاکستان کا دفاعی نمائش میں بھرپور حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!