رمضان کے مہینے میں ایک اور مسلمان کارکن پر قسمت مہربان ،1 کروڑ 20 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

اس بار رمضان کے مہینے میں امارات مقیم مسلمان افراد قرعہ اندازیوں میں زیادہ انعامی رقوم جیت رہے ہیں۔ اب سری لنکا سے تعلق رکھنے والے کارکن محمد مشفق نے بھی ابوظبی بگ ٹکٹ ریفل ڈرا کی سیریز نمبر 227 میں 1 کروڑ 20 لاکھ درہم کی بڑی رقم جیت لی ہے۔ محمد مشفق دُبئی میں مقیم ہے ۔جس نے 29 اپریل 2021ء کو ٹکٹ نمبر 054978 خریدا تھا۔ 36 سالہ مشفق کے لیے یہ ٹکٹ نمبر زندگی کی سب سے بڑی مالی کامیابی بن کر سامنے آیا ہے۔ مشفق ان دنوں تعطیلات پر سری لنکا آیا ہے ہوا ہے۔ جب بگ ٹکٹ کی انتظامیہ نے اس سے فون پر رابطہ کیا تو پہلی کوشش میں اس سے رابطہ نہیں ہو پایا تھا۔ تاہم خاصی کوشش کے بعد جب رابطہ ہوا تو وہ حیران رہ گیا۔ ریفل ڈرا کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ کی آواز سُن کر مشفق نے کہا ”او میرے خدا! تو آپ ہیں وہ جو لوگوں کی زندگیاں بدل دیتے ہیں۔“

خبر جاری ہے۔۔۔

مشفق نے خلیج ٹائمز کو بتایا ”میں بگ ٹکٹ کے مالک رچرڈ کی آواز سُن کر پریشان بھی ہو گیا اور گھبرا بھی اُٹھا تھا۔ کیونکہ مجھے پتاتھا کہ ہر مہینے کی 3 تاریخ کو رچرڈ صرف انہی کو کال کرتے ہیں جو بگ ٹکٹ کا جیک پاٹ جیت جاتے ہیں۔ میں گزشتہ 18 ماہ سے 20دوستوں کے ساتھ مل کربگ ٹکٹ خریدتا رہا تھا۔ اس بار قسمت اس پر مہربان ہو گئی۔ “اس نے مزید بتایا ”یہاں پر بہت زیادہ بارش ہو رہی ہے اور بجلی بھی چمک رہی ہے جس کی وجہ سے فون کا کنکشن ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے۔ میں دُبئی میں پچھلے دس برسوں سے اپنے دوستوں کے ساتھ مقیم ہوں۔ میری تنخواہ کم تھی، اس لیے میں نے اپنی بیوی اور دونوں بچوں کو واپس سری لنکا بھیج دیا تھا۔ “

خبر جاری ہے۔۔۔

مشفق کا کہنا تھا کہ ابھی اس نے کچھ نہیں سوچا کہ اس سوا کروڑ درہم کی رقم سے کیا کرنا ہے، فی الحال وہ اپنے گھر والوں کے معاشی مسائل حل کرے گا اور اس رقم سے بیوی بچوں کو ایک گھر تعمیر کر کے دے گا۔ مشفق کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کبھی اُمید نہیں ہارنی چاہیے۔ جس طرح اس کی باری آئی ہے، باقی لوگوں کی بھی کبھی نہ کبھی باری آ جائے گی۔ مشفق کے علاوہ بگ ٹکٹ کی قرعہ اندازی میں بھارتی تارکین وطن آبو ممان بابو نے 30 لاکھ درہم جبکہ انوج تھیگا راجن نے 10لاکھ درہم کی رقم جیت لی ہے۔
Source: Khaleej Times

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!