اماراتی ریاستوں میں گرد و غبار کا شدید طوفان، ایمریٹس روڈ پر34 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، متعدد افراد زخمی

متحدہ عرب امارات میں کل سوموار کے روز سے خوفناک گرد و غبار کی آندھی چل رہی ہے ۔ جس نے ڈرائیورز کوبڑی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ کئی مقامات پر حدِ نگاہ بہت ہی کم ہو گئی، جس کے وجہ سے حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ایسا ہی ایک بڑا حادثہ ایمریٹس روڈ پر ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دُبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل سیف مہیر المزروعی نے بتایا کہ دُبئی اور شارجہ میں آندھی کے طوفان نے حد ِ نگاہ کم کر دی ہے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور ڈرائیورز کو سڑک صاف نظر نہ آنے حادثات کا سامنابھی کرنا پڑا ہے۔ ایمریٹس روڈ پر بھی ایک ایسے ہی حادثے میں 34 گاڑیوں کی آپس میں ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بریگیڈیئر المزروعی نے بتایا کہ درجنوں گاڑیوں کے ٹکرانے کا یہ حادثہ ایمریٹس روڈ پر شارجہ جانے والی سڑک پر القُدرہ برِج کے آگے پیش آیا ہے۔ گاڑیوں کے اس بڑے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے، ایک کو درمیانی چوٹیں آئی ہیں جبکہ دو کو معمولی زخم آئے ہیں۔ اس حادثے میں 34 گاڑیاں بُری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے تمام ڈرائیورز کو تاکید کی ہے کہ اس خراب موسم کے دوران ٹریفک قوانین پر پوری طرح عمل کریں ۔ خراب موسم اور حدِ نگاہ کم ہونے کی صور ت میں گاڑی کی رفتار ہلکی کر لیں اور اگلی گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

خلیج ٹائمز کے ایک صحافی کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں شیخ محمد بن زاید روڈ پر ہر طرف گرد و غبار کی آندھی نظر آ رہی ہے۔ گاڑی چلانے میں لوگوں کو خاصی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور صحافی نے بھی النہدہ کے علاقے سے گرد آلود ہوائیں چلنے سے حدنگاہ کم ہونے کے حوالے سے تصویریں اور ویڈیوزبھیجی ہیں۔ اماراتی محکمہ موسمیات نے پہلے ہی الرٹ جاری کرد یا تھا کہ اماراتی ریاستوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور کئی مقامات پر بادل بھی چھائے رہیں گے جس سے اگلے دو دن میں بارش کا بھی بھرپور امکان ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے ییلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام افراد گھر سے باہر نکلتے وقت موسم کا جائزہ لے لیں اور جہاں کا سفر کرنا ہے، وہاں کی موسمی صورت حال جان لیں تاکہ کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکام کی جانب سے ڈرائیورز کو خبردار کیاگیا ہے کہ مزید کئی علاقوں میں بھی تھوڑی دیر بعد ریت اور گرد و غبار کا طوفان پیدا ہونے والا ہے۔ اس لیے گاڑی احتیاط سے چلائیں۔ جن افراد کو ڈسٹ الرجی کا مسئلہ ہے، وہ اس دوران گھروں سے باہر نکلنے سے احتیاط کریں ۔ اگر باہر نکلنا ضروری ہے تو اچھی طرح منہ اور سر لپیٹ لیں تاکہ انہیں کسی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Source: Khaleej Times

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!