”متحدہ عرب امارات ہمارے لیے جنت کی طرح ہے“93 فیصد افراد نے امارات میں قیام کو خوش قسمتی قرار دے دیا

متحدہ عرب امارات صرف مقامی افراد کے لیے ہی نہیں، بلکہ دُنیا بھر سے روزگار کی تلاش میں آنے والوں کے لیے بھی یکساں طور پر مثالی اور بہترین مقام ہے۔ یہ مملکت غریب اور پسماندہ ممالک کے افراد کوبھی ایک اچھا روزگار اور خوشحالی سے بھرپور مستقبل دیتی ہے۔ عمر بھر کی ادھوری خواہشوں اور خوابوں کی تکمیل کے لیے یہ ایک شاندار مملکت ہے۔ اسی وجہ سے یہاں پر مقیم غیر ملکیوں کا بھی اپنے وطن واپس جانے کو دل نہیں کرتا ۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بیوی بچوں سمیت ساری زندگی یہیں گزار دیں۔ اماراتی مملکت میں ایک سروے کروایا گیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ اماراتیوں کے ساتھ ساتھ تارکین وطن بھی اس ملک سے بے حد محبت رکھتے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس سروے میں مقامی اور غیرملکی دونوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں93 فیصد افراد نے امارات میں قیام کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا ہے۔ 92 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ آدھی رات کے وقت بھی سڑکوں پر اکیلے چہل قدمی پر خود کو محفوظ خیال کرتے ہیں جبکہ 82 فیصد افراد نے حکومتی سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیشنل ہیپی نس اینڈ ویل بِینگ سروے میں 15 سال اور اسے زائد عمر کے10 ہزار افراد سے رائے لی گئی۔ 84 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندانی نظام اور تعلقات سے مطمئن ہیں جبکہ 88 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بات لوگوں تک اچھی طرح پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 80 فیصد افراد کا یقین تھا کہ وہ امارات میں ایک بامقصد زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 84 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ امارات میں اپنے اچھے مستقبل کے حوالے سے پُراُمید ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

امارات میں زندگی اور سہولیات سے متعلق یہ سروے منسٹری آف کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے فروری 2020ء میں شروع کروایا تھا۔ جس میں طلباء، بزرگ شہریوں، معذور افراد، ریٹائرڈ افراد، بے روزگار افراد، ملازمت پیشہ اور گھریلو ذمہ داریاں سنبھالنے والی خواتین کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ وزیر برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ، حصّا عیسیٰ بہومید نے کہا کہ اس سروے کا مقصد امارات میں مقیم لوگوں کے لیے حکومتی سروسز کے معیارات کو جانچنا تھا، جن میں کمیونٹی، ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن، معیشت، سیکیورٹی، انصاف ، تحفظ، انفراسٹرکچر ہاؤسنگ، ماحولیات اور انسانی وسائل شامل ہیں۔
Source: Khaleej Times

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!