ٹیکنالوجی کی دنیا میں دبئی ایک بار پھر سب سے آگے۔۔ اب ایئرپورٹ پر داخلے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں رہی

دبئی ایئرپورٹ پر بغیر پاسپورٹ داخلے کیلئے جدید بائیومیٹرک ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی

اب آپ کا چہرہ ہی آپ کا پاسپورٹ ہے، دبئی ائرپورٹ پر بغیر پاسپورٹ داخلے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی ایک حامل جدید بائیومیٹرک مشین نصب کی گئی ہے، جس کی بدولت اب دبئی ائرپورٹ پر داخلے کے وقت آپ کو اپنا پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت در پیش نہیں آئے گی، بلکہ صرف مشین میں چند سیکنڈز دیکھ کر آپ ائرپورٹ میں داخل ہو سکیں گے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ دبئی میں نصب کی گئی فیشل ریکوگنائزیشن ٹیکنالوجی کی حامل بائیومیٹرک مشین کا استعمال کر کے بغیر پاسپورٹ کے ائرپورٹ میں داخل ہوا جا سکے گا۔ متحدہ عرب امارا ت کے حکام نے دوبئی میں مسافروں کے رش پر قابو پانے کے لیے بائیومیٹرک مشین نصب کی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

خیال رہے کہ دبئی ائرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ائرپورٹس میں سے ایک ہے، جہاں بائیومیٹرک مشین کی اشد ضرورت ایک عرصہ دراز سے تھی اور اب آخر یہ ٹیکنالوجی ائرپورٹ پر نصب کر دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارت کی وزارت خارجہ نے ائرپورٹ پر شروع کئے گئے نئے منصوبے کو ’بائیومیٹرک پیسنجر جرنی‘ کا نام دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دبئی ائرپورٹ پر یہ ٹیکنالوجی ایمائریٹس (Emirates) کے تعاون سے لانچ کی گئی ہے۔جی ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد احمد الماری نے کہا ہے کہ اِس نئے نظام کا مقصد مستقبل کے جدید ہوائی سفر کی راہ کو ہموار کرنا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ”دوبئی ائرپورٹ پر بائیومیٹرک مشینوں کے نصب کیے جانے سمیت دیگر تمام جدید منصوبے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ویژن کی عکاسی کرتے ہیں، جس کے تحت امارات کو ٹیکنالوجی اور پبلک سروس کے میدان میں ورلڈ لیڈر بنانا ہے۔ جس کا آخر کار بنیادی مقصد مسافروں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانا اور ائرپورٹ پر آپریشنز کی کارکردگی کو پہلے سے بہتر بنانا ہے۔“ خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے بھی ہوائی سفر کو جدید دور کے تقاضوں سے روشناس کرانے کے لیے بائیومیٹرک ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا عندیہ دیا تھا، تاہم ابھی تک حکومت اپنے اِس منصوبے پر عمل پیرہ نہیں ہوئی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!