ابوظہبی: بس کا سفر کرنے والے اماراتی شہریوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، تمام ڈرائیورز کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے

ابوظہبی میں ویکسین نیشن مہم کے دوران 7166 ڈرائیورز نے ویکسین لگوائی ہے۔ جس میں 5706 ٹیکسی ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹی گریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر (آئی ٹی سی) نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ابوظہبی کے تمام بس ڈرائیور اور 80 فیصد سے زائد ٹیکسی ڈرائیورز کو کورونا کے خلاف ویکسین لگادی گئی ہے۔ مئی کے اختتام تک 7166 ڈرائیورز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ جس میں 1460 بس ڈرائیورز اور 5706 ٹیکسی ڈرائیورز شامل ہیں۔ ڈرائیورز کوویکسی نیشن ایک مہم کے دوران لگائی گئی ہیں۔

جسے امارات کی پبلک ٹرانسپورٹ ریگولیٹر، ابوظہبی میونسپلٹی اور ٹرانسپورٹ نے محکمہ صحت اور پبلک ہیلتھ کے اشتراک سے شروع کی تھی۔ اس مہم کا مقصد ٹرانسپورٹ سیکٹر کے ملازمین کو کورونا کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ویکسین فراہم کرنا تھا۔ ان میں خاص طور پر ایسے افراد کو ہدف بنایا گیا جو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے افراد سے براہ راست رابطہ کرتے ہیں۔

آئی ٹی سی نے خاص طور پر باقی رہ جانے والے ٹیکسی ڈرائیورز کو کورونا ویکسین لگوانے کا کہا ہے تاکہ وہ خود کو کورونا سے محفوظ رکھ سکیں۔ یاد رہے کہ جب سے کورونا کا آغاز ہوا ہے تب سے آئی ٹی سی نے عوام کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں خاص ایس او پیز لاگو کیے ہیں۔ گاڑیوں کو روزانہ جراثیم کش سپرے سے دھونا، سماجی دوری کا خیال رکھنا اور ڈیجیٹل پیمنٹ کا سلسلہ کورونا کو روکنے کے لیے لاگو کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!