ابوظہبی کا سیاحتی یا وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کو کورونا ویکسین نہیں لگائی جائے گی، اماراتی حکومت نے اعلان کردیا

اماراتی حکومت نے سوشل میڈیا پر ایک جاری کردہ بیان میں مذکورہ اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی میں کورونا کی مفت ویکسین سیاحتی یا وزٹ ویزا پر آئے افراد کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔ ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اور ڈیزاسٹر کمیٹی نے ایک ریمائنڈر جاری کیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی مفت ویکسین تمام ایکسپائر رہائشی ویزا اور ایکسپائر انٹری ویزا رکھنے والے افراد کو دستیاب ہوگی۔ تاہم اس فہرست میں سیاحتی اور وزٹ ویزا رکھنے والے افراد شامل نہیں ہوں گے۔

یہ اعلان ابوظہبی کے سرکاری میڈیا آفس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یہ فیصلہ ابوظہبی میں ہر کسی کی حفاظت اور صحت کے لیے ہے۔ اور کورونا کی غیرمعمولی صورتحال پر قابو پانا اس کا مقصد ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!