ابوظہبی:مزید 10 ممالک کو قرنطین فری قرار دیدیا گیا .. کیا پاکستانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں؟

اگر آپ نے ابوظہبی کا سفر کرنا ہے تو دیکھ لیں کہ تازہ گرین لسٹ میں آپ بھی شامل ہیں؟

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے ایک لسٹ جاری کی گئی ہے جس کا عنوان گرین لسٹ ہے۔ اس لسٹ میں جاری کردہ ہدایات کے مطابق 10 ممالک سے سفر کرکے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو قرنطین سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

مذکورہ ممالک کے افراد کو مملکت میں داخلے کے وقت قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ ان کا صرف پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ فہرست میں شامل کردہ ممالک کو روزانہ کی بنیاد پر جانچا جائے گا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ دیگر عرب ریاستوں کی طرح اماراتی حکومت نے بھی مملکت میں داخلے کےلیے کڑی شرائط نافذ کررکھی ہیں۔ جس کے تحت مملکت میں داخلے کے وقت قرنطینہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم نئے جاری کردہ گرین لسٹ میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ڈیلی گلف اردو نے اپنے قارئین کی آسانی کے لیے گرین لسٹ میں شامل ممالک کےنام بھی شامل کیے ہیں۔ گرین لسٹ کے مطابق آسٹریلیا، بھوٹان، برونائی، چین، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ہانگ کانگ، ماریشس، نیوزی لینڈ اور سنگاپور کے شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!