متحدہ عرب امارات: پاکستان سمیت 16 ممالک کے شہریوں پر عائد سفری پابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی

اس اقدام کا فیصلہ اتوار کو جاری کیے جانے والے نئے حفاظتی فیصلے کے سرکلر کے بعد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اےاے) نے 16 ممالک کے مسافروں پر امارات میں داخلے پر آئندہ احکامات تک پابندی عائد کردی ہے۔ ان ممالک میں افغانستان، بنگلہ دیش، کانگو، بھارت، انڈونیشیا، لائیبیریا، نیمیبیا، نیپال، نائیجیریا، پاکستان، یوگنڈا، سیرےلیون، ساؤتھ افریقہ، سری لنکا، ویتنام اور زیمبیا شامل ہیں۔

18 جولائی بروز اتوار کو جاری کیے جانے والی نئے حفاظتی فیصلوں کے سرکلر میں پرانی سفری پابندیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جی سی اےاے نے تمام اماراتی شہریوں، سفارتکاروں اور ایسے افراد جنہیں طبی مسائل ہیں۔ ان کو ملک سے جانے سے بھی روک دیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی تازہ صورتحال نے یواےای کو اس اقدام پر مجبور کیا ہے کہ وہ پروازوں اور مسافروں کے حوالے سے مزید سخت اقدامات اٹھائے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت تمام تر صورتحال کی نگرانی کررہی ہے اور جہاں محسوس کرے گی ضروری معلومات اور ہدایات فراہم کرے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!