دبئی: غیرقانونی طور پر گیس سلنڈر بھرنے کے الزام میں غیرملکی باشندے کو قید کی سزا سنا دی گئی

ملزم ایک کرائے کے کمرے میں جعلی لیبل کے ساتھ غیرقانونی طور پر گیس سلنڈر کی بھروائی کا کام کررہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے رہائشی افغان ملازم کو ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم 2 سال قبل ایک گیس سلنڈر دھماکے کی وجہ بنا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو ڈی پورٹ بھی کیا جائے گا۔ افغان ملزم مزید دو افراد کے ساتھ دبئی کے العویر کے علاقے میں سال 2019 میں غیر قانونی گیس سلنڈر کے دھماکے کی وجہ بنا تھا۔ واقعے کے فورا بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تاہم تیسرے ملزم کو دبئی پولیس نے اب پکڑ کر عدالت میں پیش کیا ہے۔

اس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے سلنڈروں پر جعلی لیبل لگا کر دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالا ہے۔ اس کے علاوہ دھماکے دار مواد کے 112 گیس سلنڈروں کو منی بس میں لاد کر لیجانے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ دیگر دو ملزمان ایک ایک سال جیل کی سزا بھگت کر ملک بدر ہوچکے ہیں۔

دبئی کی مقامی عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق پولیس کو دبئی کے علاقے میں ایک فارم کے کمرے میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ فارم کی مالکہ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ کمرہ ایک 37 سالہ افغانی باشندے کو کرائے پر دے رکھا ہے۔ دھماکے کے بعد ایک ملزم کو دبئی کے علاقے ہور ال انز سے گرفتار کیا گیا۔ جس کے ساتھ ایک دوسرا مشکوک شخص بھی تھا۔ جس کے بازو اور ٹانگیں دھماکے کے دوران جل گئی تھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!