ایئرانڈیا نے اپنے مسافروں کو بری خبر سنا دی۔۔ بھارت سے امارات کے لیے فضائی بندش میں 6 جولائی تک کی توسیع کردی گئی

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا نے اپنے مسافروں کو بتایا ہے کہ بھارت سے امارات کے لیے فضائی بندش میں 6 جولائی تک کی توسیع کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافروں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کمپنی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فضائی سفر کی پابندی میں 6 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معمولات کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ دیکھتے رہیں۔

اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز پر ایئرانڈیا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں امارات کی جانب سے بھارت کے مسافروں کے لیے عارضی سفری پابندی کی مدت میں 6 جولائی تک توسیع کیے جانے کا کہا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری پابندی کی مدت میں توسیع کی ہے۔

اس سے قبل دبئی کی ایمریٹس ایئر بھی اپنے ایک بیان میں دبئی سے بھارت کے لیے فضائی آپریشن 30 جون تک بند رکھنے کا اعلان کرچکی ہے۔ اس حوالے سے ابھی تک فضائی کمپنی نے مزید کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت سے امارات کے لیے سفری پابندیوں کا آغاز 24 اپریل سے ہوا تھا۔ اس کے بعد بھارت میں کورونا کی دوسری شدید ترین لہر کی وجہ سے اس پابندی کی مدت میں 4 مئی کو ایک مرتبہ پھر توسیع کردی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!