یواےای: بےروزگار غیرملکی اماراتی شہری پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی، محظوظ لکی ڈرا میں لاکھوں درہم کی انعامی رقم حاصل کرلی

دبئی کا رہائشی اپنے اپنا کیفیٹیریا کھولنے کی منصوبہ بندی کرہا ہے۔ اس کے علاوہ مشکل وقت سے دوچار افراد کی مدد کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے ایک بےروزگار رہائشی کی زندگی بحران کے دنوں میں بدل گئی ہے۔ شہری نے محظوظ لکی ڈرا میں دوسری بڑی انعامی رقم یعنی 5 لاکھ درہم جیت لی ہے۔ 53 سالہ شہری پریشان تھا کہ وہ کیسے اپنے خاندان کو عیدالاضحیٰ پر پیسے بھیجے۔ اسے خدا نے اس وقت تحفہ دیا۔ جب اسے اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اور وہ ایک خطیر انعامی رقم جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ نذیر علی چند ماہ قبل کورونا بحران کی وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھوبیٹھا تھا اور اسے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا کیونکہ وہ اپنے خاندان کا واحد سہارا تھا۔ اس سے قبل وہ حالیہ دنوں میں بھارت واپس گیا تھا کیونکہ وہ یہاں مناسب ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے گزر بسر کرنے سے قاصر تھا۔ نذیر علی کا کہنا ہے کہ ملازمت ختم ہونے کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کو واپس بھارت بھیج دیا کیونکہ وہ اس برے وقت میں اپنے اخراجات کم کرسکیں۔

وہ بہت اداس ہوئے لیکن انہوں نے امید نہیں چھوڑی۔ کیونکہ وہ ہمیشہ تقدیر پر یقین رکھتے تھے۔ انہیں امید تھی کہ ہر اندھیرے کے بعد اجالا ضرور ہوتا ہے۔ اس لیے ان کی جیت نے یقین دلادیا کہ مثبت سوچ کبھی انسان کو مایوس نہیں کرتی۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری نے محظوظ لکی ڈرا کے 34 ویں ہفتے میں انعامی رقم جیتی ہے۔ جس میں انہوں نے انعامی ٹکٹ کے 6 میں سے 5 ہندسے درج کیے۔ اس طرح انہوں نے ایک ملین درہم کی انعامی رقم کو شیئرکیا۔ نذیر علی 2 بچوں کےباپ ہیں اور انہوں نے کہا کہ پہلے تو انہیں یقین نہیں آیا جب انہیں میل آئی کہ انہوں نے لکی ڈرا میں دوسرا انعام جیتا ہے۔ اس کے بعد سب سے پہلا کام انہوں نے یہ کیا کہ اپنے خاندان کو فون کیا اور انہیں بتایا کہ ان کی سب پریشانیاں ختم ہوگئی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اس انعامی رقم سے وہ اپنا کاروبار شروع کرنے کی پرانی خواہش کو پورا کریں گے۔ ‘میں ہمیشہ دبئی میں اپنا کیفے شروع کرنے کا خواب دیکھتا تھا۔ لیکن میں سوچتا تھا کہ یہ میرے جیسے ایک عام آدمی کے لیے ناممکن ہے۔ لیکن اب میں سمجھ گیا ہوں کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ شکریہ محظوظ۔’

انہوں نے کہا کہ وہ جیسے ہی دبئی میں اپنا کاروبار شروع کرلیں گے تو وہ ساتھ ہی اپنی فیملی کو واپس بلا لیں گے۔ ان کی بیوی اور دو بچے بےتابی سے اس اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔ اس لیے وہ بھی ان کے ساتھ رہنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس انعامی رقم کا کچھ حصہ لازمی ایسے افراد کے لیے مختص کریں گے۔ جنہوں نے ان کی طرح کورونا کے دنوں میں برا وقت دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ بھی محظوظ پر اپنی قسمت آزماتے رہیں۔ ایک دن لازمی آپ کی قسمت کا ستارہ چمکے گا۔ اگر آپ بھی لکی ڈرا میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو 35 درہم کی پانی کی بوتل خرید کر لکی ڈرا میں شامل ہوسکتے ہیں۔ محظوظ لکی ڈرا کی آئندہ تاریخ 24 جولائی بروز ہفتہ اماراتی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!