ملازمت چاہتے ہیں تو سیاحتی ویزے پر نہ آئیں، اماراتی حکومت نے خواہشمند افراد کو خبردار کردیا

اماراتی وزارت برائے افرادی قوت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاحتی ویزے پر آنے والے کسی غیرملکی کو ملازمت نہیں دی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے وزارت افرادی قوت نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزگار حاصل کرنے کے خواہشمند افراد سیاحتی ویزے پر امارات ہرگز نہ آئیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمت حاصل کرنے والے افراد یہ لازمی چیک کرلیں کہ آیا کمپنی انہیں ورک ویزا دے رہی ہے یا سیاحتی ویزے پر ان کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے فراڈ سے بچیں۔ جہاں فرضی کمپنیاں سادہ لوح افراد کو آزاد ویزے پر ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر لوٹ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر آج کل آزاد ویزوں پر پرکشش تنخواہ کا لالچ دیکر لوٹنے کا فراڈ عام ہوگیا ہے۔ اس فراڈ کے لیے فرضی کمپنیوں کے نام سے سوشل میڈیا پر پیجز بنائے گئے ہیں۔ جو کہ پرکشش تنخواہ کی ترغیب دیکر 25 ہزار درہم تک فیس وصول کررہی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے بہت سے فراڈ دیکھنے میں آرہے ہیں۔ جن میں فرضی ناموں سے بنائی گئی کمپنیاں سیاحت کے ویزے پر غیرملکیوں کو ایک سے تین سال تک ملازمت کا جھانسہ دیکر بلا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ملازمت کے خواہشمند افراد کو عام دھوکہ یہ دیا جارہا ہے کہ ان کا سیاحت کا ویزہ اقامے میں تبدیل ہوجائے گا۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسے فراڈ سے بچیں۔ سیاحت کے ویزے پر آنے والے افراد کو ملازمت نہیں دی جاسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!