فجیرہ: گاڑیوں کے جعلی اور غیرمعیاری پرزے فروخت کرنے کا الزام، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے افراد کی دکانیں سیل کردی گئیں

زائد المیعاد اور زائد قیمت پر فروخت کرنے والی اشیاء کو بھی چیک کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فجیرہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ بغیر پرمٹ کے گاڑیوں کے سپیئرپارٹس فروخت کرنے والی کم از کم 46 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی رواں سال جولائی اور اگست کے ماہ میں کی جانے والی 26 انسپکشنز کے نتیجہ میں سامنے آئی ہے۔

مزید تفصیلات جاںيے۔۔۔

جب لوکل اتھارٹیز نے مانیٹرنگ آپریشنز شروع کیے۔ ان میں سے خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر 7 کو جرمانے اور 16 کو تنبیہی نوٹس جاری کیے گئے۔ فجیرہ میونسپلٹی کے دائریکٹر جنرل انجینئر حسن سلیم ال یماہی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر خلاف ورزیاں کمرشل فراڈ کے زمرے میں آتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کنزیومر پرٹیکشن ڈیپارٹمنٹ 34 قسم کی کنزیومر پرابلمز حل کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔

جن میں سروس میں تاخیر، وارنٹی کی شکایت، قیمتوں میں اضافہ اور ضروری کام پورا نہ کرنا جیسے مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے دکان مالکان کو قیمتوں میں بلااجازت اضافہ اور جھوٹی پروموشنز سے بھی خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالکان اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی فروخت سے متعلق سرگرمیاں ان کے پرمٹس یا لائسنس سے مطابقت رکھتی ہوں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!