متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 2 ہزار سے زیادہ ریکارڈ، ایک ہی دن میں 7 اموات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

متحدہ عرب امارات میں ابھی تک 52 اعشاریہ 1 ملین سے زائد کورونا پی سی آر ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کے گئے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران امارات میں 2190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 2132 ہے۔ اس عرصہ کے دوران 7 اموات نے خطرے کی نئی گھنٹی بجا دی ہے۔ دوسری جانب اپنے پہلے بیان میں اماراتی وزارت صحت نے سائنو فارم ویکسین کے 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں میں کلینیکل ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔ جس کا نام ‘امیون بریج سٹڈی’ رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے ابوظہبی کی وزارت تمام طبی پروٹوکولز کو عالمی معیار کے مطابق رائج کرے گی۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ اور مشرقی افریقہ کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ جو کہ اس عمر کے بچوں پر ویکسین کے ٹرائل کر رہا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا اور یہ بچوں کی بحفاظت سکول واپسی کی منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہوگی۔

بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا نے اپنے مسافروں کو بتایا ہے کہ امارات سے سفری پابندی کی مدت میں 6 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایئرلائن کا کہنا تھا کہ یہ سفری پابندیاں 6 جولائی تک جاری رہیں گی اور مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مزید تفصیلات جاننے کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر نظر رکھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!