آج ابوظبی، دُبئی، شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ میں تیز بارش ہو گی، محکمہ موسمیات کی خوش خبری

اماراتی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج متحدہ عرب امارات میں خوب بارش ہو گی۔ ابوظبی، دُبئی، شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ میں بارش ہو گی۔آج صبح جب امارات میں مقیم لوگ جاگے تو انہیں آسمان بادلوں سے بھرا نظرآیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ساحلی اور شمالی علاقوں میں زیادہ بارش ہو گی۔ گزشتہ رات ابوظبی کے علاقے الظفرہ میں بھی بارش ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے دُبئی العین روڈ اور راس الخیمہ میں ہونے والی بارش کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CLr-U3bppLc/?utm_source=ig_embed

خبر جاری ہے۔۔۔

https://www.instagram.com/p/CLsGI6oJ6Ln/?utm_source=ig_embed
آج مملکت کے اندرونی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو گا۔ ساحلی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 29 ڈگری کے درمیان رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 سے 23ڈگری کے درمیان ہوگا۔دُبئی میں آج دن میں درجہ حرار ت27جبکہ رات میں21 سینٹی گریڈ ہو گا۔جبکہ ابوظبی میں درجہ حرارت دن میں25 سینٹی گریڈ اور رات کے وقت21 سینٹی گریڈ ہو گا۔ شارجہ میں دن کے وقت درجہ حرارت27 اور رات میں20ہو گا۔ عجمان میں28سینٹی گریڈ جبکہ رات میں درجہ حرارت20 سینٹی گریڈ پر آ جائے گا۔اُم القوین میں دن میں درجہ حرارت 28جبکہ رات میں19سینٹی گریڈ ہو گا۔راس الخیمہ میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 27سینٹی گریڈ اور رات میں19سینٹی گریڈ ہو گا۔ فجیرہ میں درجہ حرارت29 اور رات میں23سینٹی گریڈ رہے گا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یہاں آپ کو یہ بات بتاتے چلیں کہ اگلے چند روز میں امارات میں مصنوعی طریقے کے ذریعے بارشیں ہونے والی ہیں۔ مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے کلاؤڈ سیڈنگ کا طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ہیش ٹیگ بھی بن گیا ہے۔ کلاؤڈ سیڈنگ کا مقصد امارات میں شدید گرم موسم کو معتدل بنانا ہے۔ 2019ء میں بھی گرمیوں کے موسم میں مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔کلاؤڈ سیڈنگ کی بدولت دُبئی، شارجہ ، ابوظبی سمیت کئی علاقوں میں ڈھیروں ڈھیر بارش ہوئی تھی۔
Source: Gulf News

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!