متحدہ عرب امارات:کاراور ٹرک میں خوفناک تصادم، 4 افراد شدید زخمی

زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں شارجہ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق خورفکان سے شارجہ کی جانب جانے والی سڑک پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ اماراتی حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تصادم کی اطلاع ملتے ہی 4 ایمبولینس اور 2 امدادی کارکنوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا گیا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمبولینس سروس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے چار زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے سے پہلے ابتدائی طبی امداد فراہم کی ہے۔ تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتاری کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اتھارٹی نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری سے اجتنناب برتیں، ٹریفک قوانین کی پابندی ہر صورت یقینی بنائیں اور دوران سفر اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ اختیار کریں تاکہ ان کی جان کی حفاظت یقینی ہوسکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!