دبئی: غیرملکی دانتوں کا ڈاکٹر اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا

خوش نصیب خاندان دندان سازی میں اماراتی شہریوں کو سستے ریٹس پر جدید علاج فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم دانتوں کے ڈاکٹر کا جوڑا اماراتی 10 سالہ گولڈن ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر دیپک شرما آرتھوڈونٹسٹ میں سپیشلسٹ ہیں اور ان کی بیوی ڈاکٹر انوکریتی پاٹھک پیڈیاٹرک ڈینٹسٹ میں سپیشلسٹ ہیں۔ انہوں نے میڈیکل پروفیشنلز کیٹیگری میں گولڈن ویزا حاصل کرلیا ہے۔ ڈاکٹر شرما نے یہ ویزا 21 جون کو حاصل کیا جبکہ ان کی بیوی نے ایک دن بعد اسے حاصل کیا۔

ڈاکٹر شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گولڈن ویزا حاصل کرنے پر خوش ہیں جو کہ 2031 تک کے لیے ہے۔ ان کی بیٹیوں سیا اور ارا نے گولڈن ویزا بعد میں حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ انتہائی خوش ہیں اور یہ ان کی زندگی کا حسین ترین لمحہ ہے۔ اس کے لیے وہ اماراتی حکومت اور انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔ بھارت، نیپال اور سعودی عرب میں ملازمت کے بعد راجستھان کے علاقے بھارتپور کے اس جوڑے نے 2015 میں یواےای کا رخ کیا۔ اپنا ذاتی ملٹی سپیشلٹی پولی کلینک پورٹ سعید ڈیرہ اور ابن بطوطہ مال میں بنانے سے قبل ان دونوں نے دبئی کے ایک مقامی ہسپتال میں ملازمت اختیار کی۔

ڈاکٹر شرما کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 6 سال تک یہاں رہنے کے بعد اب امارات انہیں گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔ یہ ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ اس کے لیے اماراتی حکومت کی شکرگزار ہیں۔ دانتوں کے ڈاکٹر کے اس جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ اماراتی شہریوں کو دانتوں کے تمام جدید ترین علاج کی سہولت انتہائی مناسب فیس میں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر شرما کا کہنا تھا کہ ایک عام خیال یہی ہوتا ہے کہ دانتوں کا علاج انتہائی مہنگا ہوتا ہے۔ لیکن ہمارا مقصد اسے مناسب بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!