کیا آپ جانتے ہیں کہ امارات کا امیر ترین شخص کون ہے؟

ٹیلی گرام کے بانی اور مالک پاول ڈورو کو مشہور جریدے فوربز کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا امیرترین شخص ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے۔ ان کی مجموعی دولت 17 اعشاریہ 2 بلین ڈالر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور عالمی جریدے فوربز کی جانب سے ہر سال دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اس سال جاری کی جانے والی فہرست میں امارات کے 11 رہائشیوں کو جگہ دی گئی ہے۔ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل اماراتی شہری دنیا کی مجموعی دولت میں سے 43 اعشاریہ 4 بلین ڈالر کے اثاثے اپنے پاس رکھتے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ان گیارہ افراد میں سے امارات کا امیر ترین شہری کون سا ہے؟ توآئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ مشہور میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے بانی اور مالک پاول ڈورو کو متحدہ عرب امارات کا امیر ترین شہری ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سال 2021 میں ان کے پاس 17 اعشاریہ 2 بلین ڈالر کی دولت موجود ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ مذکورہ درجہ بندی عالمی جریدے فوربز کی نئے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ ڈورو کے پاس مجموعی دولت امارات کے ارب پتیوں کی دولت کا مجموعی طور پر 40 فیصد بنتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پہلے اماراتی شہری ہیں جنہیں دنیا کے 200 ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!