دُبئی ڈیوٹی فری کے 10 لاکھ ڈالر کے فاتح کا اعلان ہو گیا،ایئرپورٹ کا ملازم ہی خوش نصیب نکلا

دُبئی ڈیوٹی فری ملینیئم ملینیئر اور فائنسٹ سرپرائز ڈرا کے جیتنے والوں کا اعلان ہو گیا ہے۔ دُبئی ایئرپورٹ کے ایک ملازم نے ہی اس بار 10 لاکھ ڈالر کا بڑا انعام جیت کر اپنی قسمت بدل لی ہے جبکہ تین افراد لگژری گاڑیاں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دُبئی ایئرپورٹ پر تازہ ترین قرعہ اندازی ہوئی، تو سب اس وقت حیران رہ گئے جب ایئرپورٹ کا ہی ایک ملازم اس انعام کا حقدار بن گیا۔ شارجہ میں مقیم 43 سالہ بھارتی جارج تھامس کے خریدے گئے ٹکٹ نمبر 2016 کو ملینیئم ملینیئر سیریز نمبر 355 میں ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم کا فاتح ٹھہرایا گیا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

جارج تھامس کا تعلق بھارتی ریاست کیرالا سے ہے جو پچھے چھ سال سے شارجہ میں مقیم ہے اور دُبئی ایئرپورٹپر سپلائی چی اور لاجسٹکس سپروائزر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ تھامس تین بچوں کا باپ ہے اور پچھلے چھ سال سے دُبئی ڈیوٹی فری پروموشن میں باقاعدگی سے حصہ لے رہا ہے۔ اس بار اس پر قسمت مہربان ہو گئی۔ تھامس نے اپنے کروڑ پتی بننے کی خبر سُنتے ہی کہا ”یہ رب کی مہربانی ہے۔ اب میرے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو گیا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

شارجہ میں مقیم 53سالہ لبنانی باشندے حاتم یحیا نے مرسیڈیزبینز GLS 580 4M (بلیک کلر) کی لگژری کار جیت لی ہے۔ اس نے فائنسٹ سرپرائز سیریز نمبر 1770 میں ٹکٹ نمبر 1128 خریدا تھا۔ حاتم نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا۔ بہت دیر کے بعد بالآخر میں نے دُبئی ڈیوٹی فری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔“ دُبئی میں مقیم 17 سالہ بھارتی لڑکے آریان رویندرا شینوئے نے BMW F 850 GS (بلیک/ ییلو) موٹر بائیک جیتی ہے۔ شینوئے GEMS نیو ملینیئم سکول میں 12 ویں گریڈ کا طالب علم ہے۔ اس کی فائنسٹ سرپرائز سیریز 449 میں خریدی گئی ٹکٹ 0653 خوش نصیبی کی علامت بن گئی ہے۔شارجہ میں مقیم 44 سالہ بھارتی دیپک شرما نے انڈین سکاؤٹ بوبر (جیڈ سموک) موٹر بائیک جیتی ہے۔ فائنسٹ سرپرائز سیریز 45میں اس نے ٹکٹ نمبر 0643 خریدا تھا۔
Source: Khaleej Times

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!