متحدہ عرب امارات ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک قدم آگے، بجلی سے چلنے والی پہلی حیرت انگیز ایجاد کرکے دنیا کو حیران کردیا

دبئی کے سول ڈیفنس نے جمعرات کو دنیا کا سب سے بڑا اور پہلا فائر فائٹنگ ٹرک متعارف کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھا جب اہم خلیجی ملک متحدہ عرب امارات کی معیشت کا زیادہ تر انحصار تیل کی پیداوار پر تھا۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اماراتی حکومت کے جدید وژن نے یہ محسوس کیا کہ اگرانہیں دنیا میں رہنا ہے تو انہیں جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا لوہا منوانا ہوگا۔ اماراتی حکومت نے تیل کی پیداوار پر اپنا انحصار کم کرنا شروع کیا اور دیگر شعبوں میں ترقی کی منازل طے کرنا شروع کردیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بیش بہا ترقی کی جارہی ہے اور اماراتی حکمران دنیا بھر سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ماہرین کو امارات میں بہترین روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے تاکہ امارات کی جی ڈی پی میں ٹیکنالوجی کا حصہ بڑھایا جاسکے۔ اب دبئی سول ڈیفنس کی جانب سے ایک اہم چیز متعارف کروائی گئی ہے۔ جس نے ایک مرتبہ پھر امارات کا نام ساری دنیا میں اونچا کردیا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

جمعرات کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقدہ ایک نمائش میں دبئی سول ڈیفنس کی جانب سے بجلی سے چلنے والا دنیا کا سب سے پہلا فائر فائٹنگ ٹرک متعارف کروادیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت دبئی سول ڈیفنس کے چیف میجر راشد تھانی المتروشی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جدید ٹرک کو شہریوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!