دُبئی میں بھارتی باشندے کی سیاہ کرتوت، 15 سالہ بچی کو لفٹ میں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا دیا

دُبئی میں ایک بھارتی باشندے کی جانب سے انتہائی شرمناک حرکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جس نے اپنی بیٹیوں کی عمر کی بچی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ہے ۔ اس واقعے کے بعد 15 سالہ بچی جذباتی صدمے کا شکار ہو گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے جس کی عمر37 سال بتائی گئی ہے۔ دُبئی کی مقامی عدالت میں ہوس پرست بھارتی شہری کی سیاہ کرتوت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ملزم پر بچی سے جنسی ہراسگی کا الزام ثابت ہونے کے بعد اسے تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ جنسی ہراسگی کا یہ واقعہ ایک رہائشی بلڈنگ کی لفٹ میں پیش آیا۔ جہاں ملزم نے بچی کے ساتھ بے ہودہ حرکات کیں۔خوفزدہ بچی نے سارا واقعہ اپنے والدین کو بتا دیا۔ استغاثہ کے مطابق گزشتہ سال اگست کے مہینے میں افریقی ملک کامروس سے تعلق رکھنے والی پندرہ سالہ بچی اپنی دو چھوٹی بہنوں کے ساتھ بُر دُبئی میں واقع اپنی رہائشی بلڈنگ کی لفٹ میں سوا ر ہوئی۔ جہاں موقع پا کر ملزم نے اس کو جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔ بچی نے بتایا ”ہم لفٹ سے باہر نکل رہے تھے جس دوران اس بھارتی شہری نے میرے جسم کے پچھلی جانب چھوا۔ اس واقعے سے میں خوفزدہ ہو گئی اور فوری طور پر اپنے والد کو ساری بات سے آگاہ کر دیا۔ “

خبر جاری ہے۔۔۔

بچی کے والد نے فوری طور پر پولیس کو جنسی ہراسگی کے اس واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جس نے اپنی شرمناک حرکت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے ملزم کے خلاف الزامات ثابت ہونے کے بعد اسے قصور وار ٹھہراتے ہوئے تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔ سزا کی مُدت پوری ہوتے ہی اسے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!