دبئی میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کی منصوبہ بندی کریں اور خصوصی سیاحتی پیکج بھرپورسے فائدہ اٹھائیں

کورونا کے بادل امارات سے تھمنے لگے۔ جس کے بعد اماراتی حکومت کی جانب سے سیاحت کی پٹڑی سے اتری گاڑی کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے منصوبہ بندی کرلی گئی۔ دبئی میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے حوالے سے سیاحتی پیکج دینے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا نے ویسے تو ساری دنیا کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ لیکن اس کا سب سے زیادہ نقصان متحدہ عرب امارات کی اہم امارات دبئی کو ہوا ہے۔ جسے عالمی سطح پر سیاحت کے حوالے سے بہترین شہر مانا جاتا تھا اور دنیا بھر سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگ یہاں صرف چھٹیاں گزارنے آتے تھے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

گزشتہ سال کورونا کی لہر کی وجہ سے دبئی کے محکمہ سیاحت کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم اب جیسے ہی کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے ویسے ہی اماراتی حکمرانوں نے دبئی کو سیاحت کے لیے دوبارہ بہترین مقام بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اماراتی حکومت نے سیاحوں کو دبئی کی جانب مائل کرنے کے لیے تشہیری مہم اور سیاحتی پیکج شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سیاحوں کو فضائی ٹکٹ سے لیکر ہوٹلوں میں قیام تک ہر جگہ خصوصی رعایت دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!