دُبئی میں جعلی پولیس اہلکاروں کا اصلی پولیس والوں سے ٹاکرا ہو گیا، آگے کیا ہوا، جانیے

دُبئی پولیس نے دو ایشیائی افراد کو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ایک شخص کا اغوا کرنے کے جُرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر میں چوری اور جعلی کرنسی رکھنے کے الزامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ شخص کراما کے علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر سونے کی تیاری میں تھا جب اچانک دو افراد اس کے کمرے میں داخل ہوئے ۔ اس سے نام پوچھا اور تصدیق کرنے پر اسے کہا کہ وہ پولیس اہلکار ہیں، اس کے خلاف شکایات ہیں، اسے ان کے ساتھ پولیس اسٹیشن چلنا ہو گا۔ تاہم نوجوان نے شک پڑنے پر ان کے ساتھ جانے سے انکار کیا تو انہوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ ملزمان نے اس کے ہاتھ باندھ کر آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور پھر اسے کسی نامعلوم مقام پر لے گئے۔ جو شاید ڈیرہ کا علاقہ تھا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

ملزم نے بتایا ”انہوں نے میرا موبائل فون بھی چُرا لیا، میرے بٹوے سے سے 32 سو درہم نکال لیے اور پوچھا کہ کیا میرا کوئی بینک اکاؤنٹ ہے، جب میں نے انکار کیا تو انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔جب انہیں واقعی یقین ہو گیا کہ میرا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے تو وہ میری آنکھوں سے پٹی ہٹا کر اور ہاتھ پیر کھولنے کے بعد کسی اور مقام پر لے جا رہے تھے۔ تاہم سفر کے دوران ان کا ٹاکرا اصل پولیس والوں سے ہو گیا۔ پولیس افسر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا معاملہ ہے۔ تو میں نے انہیں بتایا کہ ان افراد نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر مجھے اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رقم اور موبائل فون بھی چھین لیا ہے۔“

خبر جاری ہے۔۔۔

متاثرہ نوجوان کی جانب سے یہ بات بتانے پر دونوں ملزمان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ انہوں نے پولیس اہلکار کے سامنے بھی خود کو اصلی پولیس والے ظاہر کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکار کی جانب سے ان سے محکمے کا کارڈ طلب کیے جانے پر ان کی اصلیت سامنے آ گئی۔ جس دوران ایک ملزم پولیس اہلکار کو اپنا آئی ڈی دکھانے کے لیے موبائل فون میں مصروف تھا، اسی دوران پولیس اہلکار نے دیکھا کہ اس کے موبائل میں متاثرہ نوجوان کی ایسی تصویر تھی جس میں اس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ یہ دیکھ کر پولیس افسر کو یقین ہو گیا کہ نوجوان کو ان افراد نے اغوا کر رکھا تھا۔ پولیس نے ملزمان کا فون ضبط کر لیا اور ان کی کار کی تلاشی لینے پر اس میں سے مدعی کا سامان اور جعلی کرنسی سے بھرا بیگ بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کے خلاف جلد عدالت میں کیس چلایا جائے گا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!