دُبئی نے تعطیلات کے لیے بیرونِ ملک جانے والوں کو ہدایات جاری کر دیں

امارات میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے شروع ہو چکی ہیں، اس کے علاوہ اب عید کی تعطیلات بھی ہیں، جس دوران لاکھوں افراد سیر و تفریح کی خاطر دیگر ممالک کا رُخ کریں گے۔ اس موقع پر دُبئی ہیلتھ اتھارٹی (DHA) کی جانب سے مسافروں کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کی خاطر تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
سفر سے پہلے کی ہدایات:
۔ سفر سے پہلے ویکسین کی دونوں خوراکیں لازمی لگوا لیں۔
۔ ایسے ملک کا رُخ کریں جہاں کورونا کیسز کنٹرول میں اور کم گنتی میں ہوں۔

۔ جس مقام پر جا رہے ہیں اس کے حوالے سے ٹریولر کلینک پر اپائنٹمنٹ لے لیں۔ تاکہ آپ کو تمام ممکنہ خطرات کے بارے میں آگاہی ہو سکے۔ ان میں وہاں کے متعدی امراض، ہیلتھ سسٹم، سیکیورٹی لیول، آب وہوا کے مسائل، کورونا کیسز کی یومیہ شرح ، پانی اور باتھ روم سے متعلق سہولیات شامل ہیں۔
۔ جس ملک جا رہے ہیں وہاں کے کورونا سے متعلق ریگولیشنز اور پروسیجر سے متعلق مکمل آگاہ رہیں۔
۔ اگر آپ کو کسی بیماری کا سامنا ہے تو سفر سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کر لیں ۔
۔ جس ملک میں جا رہے ہیں وہاں ایسے ہوٹل میں قیام کریں جہاں کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا جاتا ہو۔
۔ اپنے پاس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا مناسب ذخیرہ رکھیں۔

سفری دورے کے دوران احتیاط:
۔ جس ملک میں آپ کا قیام ہوگا، وہاں تمام وقت اپنا ماسک پہنے رکھیں۔
۔ رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور عوامی مقامات پر احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں۔
۔ اپنے ہاتھوں کو دھوئیں بغیر ان سے اپنی آنکھیں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔
۔ اگر کسی ٹیبل، دیوار یا جگہ کی سطح کو چھوتے ہیں تو اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو فوراً سینیٹائز کر لیں۔
۔ اپنا ذاتی سامان اور دیگر آئٹمز دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
۔ کوشش کیجیے کہ رقم کی ادائیگی ڈیجیٹل ذرائع سے کی جائے۔نقد رقم لینے اور دینے سے گریز کیا جائے۔
۔ اگر آپ کو بخار یا سانس لینے میں کوئی دشواری ہو تو خود کو الگ تھلگ کر لیں اور ڈاکٹر کو چیک کروائیں۔
۔ سفر سے واپسی پر اگر آپ میں کورونا سے متعلق کوئی علامات ظاہر ہوں تو خود کو الگ تھلگ رکھیں اور فوراً پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔
Source: Khaleej Times

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!