دبئی: ایمریٹس نے 40 قرنطینہ فری ممالک کے لیے خصوصی کرایوں کا اعلان کردیا

صارفین گرمیوں کی چھٹیوں کےلیے 22 جولائی سے 31 جولائی 2021 تک بکنگ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیروسیاحت کے دلدادہ افراد جو بہت دیر سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ان کے پاس موقع ہے کہ وہ 40 قرنطینہ فری ممالک میں خصوصی کرائے میں سفر کریں۔ ایمریٹس ایئرلائنز کے صارفین گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے 40 قرنطینہ فری ممالک کے لیے خصوصی کرایوں پر 22 جولائی سے 31 جولائی 2021 تک بکنگ کرواسکتے ہیں۔ جس پر آئندہ سال 15 جون تک سفر کیا جاسکے گا۔

چھٹیاں گزارنے کے لیے مشہور مقامات پر اکانومی کلاس اور بزنس کلاس پر الگ الگ کرائے متعارف کروائے گئے ہیں۔ استنبول جانے کے لیے اکانومی کلاس کا کرایہ 1695 درہم جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ 10 ہزار985 درہم مقرر کیاگیا ہے۔ ویتنام کے لیے اکانومی کلاس کی ٹکٹ 2185 جبکہ بزنس کلاس کےلیے 10895 درہم ہوگی۔ کاسابلانکا کے لیے اکانومی کلاس کی ٹکٹ 1955 درہم جبکہ بزنس کلاس کے لیے 10ہزار 5 درہم مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 40 مشہور مقامات کے لیے خصوصی کرایوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے مسافر جو کیامی میں الیکٹرک وائب کا تجربہ لینا چاہتے ہیں۔ ایمریٹس کی نئی منزل کے لیے مسافر اکانومی کلاس کے لیے 3695 درہم، بزنس کلاس کے لیے 18555 درہم اور فرسٹ کلاس کے لیے 42575 درہم میں ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ ایمریٹس صارفین اپنے قرنطینہ فری سمر پیکجز کو ایمریٹس ہالی ڈیز کے ساتھ بک کرسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!