بھارت پر سفری پابندی برقرار رہے گی لیکن صورتحال میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں، ایمریٹس ایئر نے خاص پیغام دیدیا

ایئرلائن نے کہا ہے کہ وہ فضائی آپریشن شروع کرنے سے پہلے سفری پروٹوکولز اور گائیڈ لائنز کا انتظار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے جمعرات کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت سے دبئی کے لیے پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ لیکن یہ صورتحال بہت اچھی ہے اور سفری پروٹوکولز اور گائیڈ لائنز میں کوئی بھی تبدیلی فوری طور پر نافذ کی جائے گی۔ ایئرلائن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان کی بھارت کے لیے پروازیں منسوخ رہیں گی۔

تاہم وہ دوبارہ فضائی آپریشن شروع کرنے کے لیے سفری پروٹوکولز اور گائیڈ لائنز کا انتظار کررہے ہیں۔ جب ان کے پاس کوئی نئی معلومات آئیں تو اسے کمپنی کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ صارفین ویب سائٹ دیکھتے رہیں۔ ایئرلائن نے ایک اور مسافر کو مطلع کیا کہ ان کی بھارت کے لیے پروازیں 6 جولائی تک منسوخ رہیں گی۔ جیسے ہی پروازیں کھلیں گی تو اس بارے میں آگاہ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جب سے حکام نے 23 جون سے بھارت کے لیے پروازیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

تب سے کمپنی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ صارفین کے سوالات سے بھر گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ مینجمنٹ کے اعلان کے بعد ایمریٹس نے بیان جاری کیا تھا کہ وہ بھارت، ساؤتھ افریقہ اور نائیجیریا کے دبئی میں مقیم شہریوں کو داخلے کی اجازت دے گی۔ ساؤتھ افریقہ اور نائیجیریا سے دبئی کی ان باؤنڈ پروازیں تاحال بند ہیں۔ دبئی میڈیا آفس نے بیان جاری کیا تھا کہ سپریم کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کا اطلاق 23 جون سے ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!