ایمریٹس ایئر نے نئی کاروباری حکمت عملی اپنا لی، 16 مسافر طیاروں میں اہم تبدیلی کردی

ایمریٹس ایئر نے کارگو کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے 16 مسافر طیاروں کو مال بردار طیاروں میں تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئر نے کاروباری خسارے کو کم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی اپنا لی ہے۔ ایک انٹرویو میں ایمریٹس کے ڈویژنل سینئر نائب صدر نبیل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کے دنوں میں کارگو طیاروں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے نئی حکمت عملی کے تحت ایئر لائن طیاروں کے کیبن میں بھی کچھ سامان رکھ کر لے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارگو کی طلب انتہائی زیادہ ہے۔ وہ اپنی کمپنی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک انہوں نے 16 مسافر طیاروں کو مال بردار طیاروں میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ طیاروں کے مین کیبن کو بھی طبی سامان کو منزل تک پہنچانے کے لیے استعمال میں لا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا کی صورتحال کی وجہ سے دنیا بھر میں ایوی ایشن انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے۔

اس وقت مسافروں کی تعداد بہت کم اور کارگو کی طلب بہت زیادہ ہے۔ اس لیے ایمریٹس نے حالات کو کارگو کے لیے سازگار سمجھتے ہوئے تجارتی خسارہ کم کرنے کا نادر موقع جانا ہے اور اپنے مسافر بردار طیاروں کو بھی کارگو میں تبدیل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایمریٹس ایئر بھارت کے لیے امدادی سامان کی مفت ترسیل کا بھی اعلان کرچکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!