ایکسپو 2020 دبئی: میگا ایونٹ کے لیے آفیشل گانا ‘یہ ہمارا وقت ہے’ ریلیز کردیا گیا

گانے کے ذریعے یواےای اور پاور آف کولیبوریشن کا جشن منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے آغاز میں اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ سب لوگ عالمی ایکسپو کو لیکر پرجوش ہیں اور اس دوران اماراتی حکومت نے ایکسپو 2020 کے لیے آفیشل گانا ریلیز کردیا ہے۔ جس کا عنوان ‘یہ وقت ہمارا ہے’ رکھا گیا ہے۔ اس گانے میں یواےای کے کلچر کو اجاگر کیا گیا ہے۔ مستقبل کا جشن اور دنیا کے تمام ممالک کو یکجا ہوتے دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایکسپو کے تھیم ‘ کنیکٹنگ مائنڈ، کری ایٹنگ دی فیوچر’ کو مختلف زبانوں کے میوزک میں کمپوز کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات جاںيے۔۔۔

اس گانے کو ایکسپو 2020 کے ایمبیسڈر اور یواےای کے مشہور آرٹسٹ حسین ال جاسمی نے گایا ہے۔ جن کے ساتھ امریکن گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد گلوکارہ میئسا کارا بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 21 سالہ اماراتی سنگر الماس بھی نظر آرہی ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی کی چیف ایکسپیرئنس آفیسر مرجان فریدونی کا کہنا ہے کہ عالمی ایکسپوز عوام کو قریب لاتے ہیں اور وہ خوش ہیں کہ دبئی ایکسپو کے آفیشل گانے میں بہت سی خوبصورت آوازیں اکٹھی ہوئی ہیں۔ اب 10 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے جب وہ دنیا بھر سے آئے لاکھوں سیاحوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ حسین ال جاسمی کا کہنا ہے کہ ‘یہ ہمارا وقت ہے’ یواےای کی عوام اور جو کچھ مملکت نے اب تک حاصل کیا۔ اس کو خراج تحسین ہے۔ اسے مستقبل میں بھی یاد رکھا جائے گا۔ یہ گانا اعزاز، ایمان اور متحد ہونے کی علامت ہے۔

انہیں یقین ہے کہ یہ گانا ہر سننے والے کے چہروں پر مسکراہٹ لائے گا۔ وہ اس میگا ایونٹ کا حصہ بننے پر بہت پرجوش محسوس کررہے ہیں۔ الماس کا بھی کہنا ہے کہ انہیں اماراتی شہری ہونے پر فخر ہے اور وہ مملکت کی تاریخ کا حصہ بن کر خوشی محسوس کررہی ہیں۔ مائیسا کارا کا کہنا ہے کہ عرب ثقافت کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایکسپو 2020 عرب دنیا کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔ کورونا بحران کے بعد دبئی ایکسپو پہلا عالمی ایونٹ ہے جو یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہوکر 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔ جس میں دنیا بھر سے لاکھوں سیاح شرکت کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!