اماراتی شہری عیدالاضحیٰ کے موقع پر کن مقامات پر آئشبازی اور لائٹ شو دیکھ سکتے ہیں؟ حکام نے بتادیا

یہاں کچھ مقامات کا بتایا جارہا ہے۔ جہاں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم رہائشی جو عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں گزارنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ وہ اپنے پروگرام میں آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنا بھی شامل کرلیں جوکہ امارات کے مختلف مقامات پر کیا جائے گا۔ یہاں کچھ مقامات کا بتایا گیا ہے۔ جہاں پر شاندار آتشبازی دیکھی جاسکتی ہے۔
ابوظہبی:
ابوظہبی کے علاقے یاس آئسلینڈ پر عید کے پہلے روز شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
یہ مظاہرہ تین روز تک جاری رہے گا۔ اور ہر رات 9 بجے یاس بے واٹرفرنٹ پر اسے دیکھا جاسکے گا۔
تاہم اس سال کورونا کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے عائد کردہ نئے قوانین کے مطابق اس نمائش کو صرف ٹی وی پر ہی دیکھا جاسکے گا۔
آئس لینڈ کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے وہاں اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ اس لیے یاس آئسلینڈ کے سوشل میڈیا چینل اسے لائیو نشر کریں گے۔

دبئی:
امارات کی سب سے بہترین آئیکونک لینڈ مارک پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر عید کے خصوصی پیغام سے سجایا گیا ہے۔
خصوصی عید تھیم کے حوالے سے ایل ای ڈی شو برج خلیفہ پر شام 7 بجکر 45 منٹ سے 10 بجکر 45 منٹ تک ہر 30 منٹ بعد دکھایا جائے گا۔
یہ شو 20 جولائی سے 24 جولائی تک جاری رہیں گے۔
عید مبارک کے عنوان سے خصوصی تھیم منگل سے جمعہ تک رات 8 بجے دکھائی جائے گی۔

شارجہ:
شارجہ میں خالد لاگون کے سامنے ال مجاز واٹر فرنٹ پر عید کے پہلے دن رات 8 بجے تین منٹ کے لیے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ شارجہ میں رومنگ پریڈز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں لائیو میوزک اور مشہور شخصیات کی نقل کرتے کردار نظر آئیں گے۔
رہائشی اس کے علاوہ ال جادا اور ناسمہ ریذیڈنس میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ دیکھ سکیں گے۔
20 جولائی عید کے پہلے دن شروع ہونے والی آتشبازی آئندہ دو دن رات 8 بجے کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!