متحدہ عرب امارات: ماہ رمضان کے لیے پارکنگ کے گھنٹے بڑھا دیے گئے، شہریوں کو خریدوفروخت میں آسانی مل گئی

امارات کی اعلیٰ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ماہ رمضان کے لیے تمام اقدامات کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں شارجہ میں پارکنگ کے اوقات کار رات 12 بجے تک کے لیے بڑھا دیے گئے ہیں۔ شارجہ میونسپلٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پبلک مقامات پر پارکنگ فیس اب صبح 8 سے رات 12 بجے تک کے لیے ادا کرنا ہوگی۔ یاد رہے کہ پہلے اس کے اوقات کار صبح 8 بجے سے لیکر رات 10 بجے تک کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس حوالے سے اماراتی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے ماہ مقدس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا کی شدید لہر کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ ریستوران، کیفے اور تجارتی مقامات پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

پارکنگ میں اضافے کا ایک مطلب شہریوں کو زیادہ وقت تک خریدوفروخت کے لیے سہولت فراہم کرنا ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ریستوران اور کیفے میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے صارفین کو باہر نکالنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ان تمام اقدامات کا مقصد اماراتی شہریوں کو کورونا کی بےقابو ہوتی صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!