اسرائیل کی یواےای سے نئی نویلی دوستی تجارت سے مستحکم ہونے لگی، اسرئیلی کمپنی امارات میں طبی سامان فروخت کرے گی

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے دوستی کو مستحکم کرنے کے لیے تجارت کا سہارا لیا ہے۔ جس کے بعد اسرائیلی کمپنی دبئی میں دل کی جانچ کرنے والے مانیٹرز فروخت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی متحدہ عرب امارات سے نئی نویلی دوستی اب تجارت سے مزید مستحکم ہونے لگی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جدید طبی ٹیکنالوجی سے لیس کمپنی ‘سینسیبل میڈیکل’ دبئی کے شراکت داروں سے ملکر ایسی ڈیوائس فروخت کرنے جارہی ہے۔ جو کہ دل کی صحت کو مانیٹر کرسکے گی۔ اس حوالے سے اسرائیلی میڈیکل کمپنی کا ایک اماراتی کمپنی ‘ہارٹ بیٹ میڈیکل’ سے معاہدہ بھی منظر عام پر آیا ہے۔

جس کے تحت اماراتی کمپنی دل کی جانچ کرنے والے مانیٹرز کو فروخت کرے گی۔ یاد رہے کہ ایک امریکی ماؤنٹ سینائی ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کے مانیٹر کی مدد سے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے دوبارہ ہسپتال جانے کے چانسز میں 79 فیصد تک کمی واقع ہوجاتی ہے۔

گائے فرینک اسرائیلی میڈیکل کمپنی کے نائب صدر برائے بین الاقوامی تجارت کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اماراتی میڈیکل کمپنی سے معاہدے کا مقصد طبی شعبے میں قیادت کا وژن رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی کمپنی عرب ہیلتھ نمائش میں اپنے مانیٹر پیش کرنے کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔ یاد رہے کہ یہ نمائش 21 تا 24 جون تک دبئی میں منعقد کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!