لولو گروپ کے مالک یوسف علی نے سخاوت کی نئی مثال رقم کردی، چرچ کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ درہم کی خطیر رقم عطیہ کردی

چرج ابوظہبی کے علاقے ابومریخہ ریجن میں 4 اعشاریہ 37 ایکڑ رقبہ پر تعمیر کیا جارہا ہے اور جلد اپنی خدمات کا آغاز کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق لولو گروپ کے چیئرمین یوسف علی ایم اے نے ابوظہبی میں زیرتعمیر چرج آف ساؤتھ ایشیاء (سی ایس آئی) کے لیے 5 لاکھ درہم کی خطیر رقم عطیہ کی ہے۔ 15 ہزار اسکوائر فٹ پر تعمیر ہونے والی چرچ کی عمارت اور دیگر سروسز کے لیے کل رقبہ 4 اعشاریہ 37 ایکڑ ابومریخہ ریجن میں دیا گیا ہے۔

جہاں پر یواےای کا پہلا ہندو مندر بھی زیرتعمیر ہے۔ یوسف علی نے 5 لاکھ درہم کا چیک ایک تقریب میں چرچ انتظامیہ کے حوالے کیا ہے۔ فادر لال جی نے یواےای کو دنیا کا پرامن ملک بنانے پر اماراتی حکومت کی تعریف کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یوسف علی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جو ہمیشہ ان کی معاونت جاری رکھتے ہیں۔ یوسف علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یواےای میں 200 سے زیادہ قومیتیں پرامن رہتی ہیں۔

جو کہ مرحوم شیخ زاید بن سلطان ال نہیان کی محنت کا نتیجہ ہے۔ جس کی وجہ سے آج امارات دنیا میں ایک نام بنا چکا ہے۔ اس لیے وہ اس اقدام کا حصہ ہونا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔ چرچ کا سنگ بنیاد منسٹر آف ٹالرنس شیخ نہیان بن مبارک ال نہیان نے رکھا تھا۔ چرچ کی تعمیر گزشتہ سال نومبر میں شروع ہوئی۔ جس میں 750 افراد عبادت کرسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!