دبئی: گرل فرینڈ کو منشیات دینے والے غیرملکی کو 20 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی

ملزم کے اپارٹمنٹ سے منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔ جبکہ گرل فرینڈ کو عدالت ریفر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کریمنل کورٹ کے جانب سے 43 سالہ غیرملکی باشندے کو اپنی گرل فرینڈ کو منشیات فراہم کرنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ جسے بعد میں عدالت میں منشیات استعمال کرنے کے جرم کا سامنا ہے۔ یورپی باشندے کو 20 ہزار درہم جرمانے کے ساتھ سزا پوری ہونے پر یواےای سے ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنایا گیا ہے۔

مزید تفصیلات جاںيے۔۔۔

پولیس تحقیق کے مطابق یہ کیس گزشتہ سال فروری میں سامنے آیا۔ جب پولیس کو اطلاع ملی کے ملزم غیرقانونی منشیات استعمال کررہا ہے اور اس نے دبئی کے پالم آئس لینڈ کے علاقے میں موجود اپنے اپارٹمنٹ میں منشیات کی بھاری تعداد ذخیرہ کر رکھی ہے۔ تفتیشی ٹیم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرگ انفورسمینٹ ایڈمنسٹریشن کی ایک ٹیم نے معلومات کی روشنی میں تفتیش کی۔

جس کے بعد یورپی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کے وقت غیرملکی کی گرل فرینڈ بھی موجود تھی۔ جسے منشیات کے زیر اثر پایا گیا۔ اور منشیات استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ملزم کے اپارٹمنٹ سے ہشیش کی ایک بڑی تعداد برآمد کی گئی ہے۔ ملزم اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!