متحدہ عرب امارات میں کورونا کے شدید وار، 2 ہزار سے زائد نئے کیسز نے اماراتی شہریوں کی نیندیں اڑا دیں

اماراتی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشت 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں 2 ہزار 112 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 3 افراد موذی وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پری ونشن نے جمعرات کو بیان جاری کیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 2 ہزار 112 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 191 ہے۔ اسی طرح موذی وائرس سے مزید 3 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیے جانے والے ٹیسٹ سے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات مین 8 اپریل تک 4 لاکھ 78 ہزار 131 کورونا کیسز میں سے 4 لاکھ 63 ہزار 32 کیسز میں مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اسی طرح ابھی تک مملکت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1523 تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب ابوظہبی کی حکومت نے ماہ رمضان کے لیے نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری کئی ہدایات کے ساتھ کورونا مریضوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ روزہ رکھنے سے پہلے ہر حال میں ڈاکٹرز سے مشورہ لازمی کریں۔ اماراتی انتظامیہ کی جانب سے دوٹوک اعلان کیا گیا ہے کہ جو شہری ریستوران اور کیفے میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کریں گے۔ انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔ راس الخیمہ مینونسپیلٹی کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ صارف کو جمع کروائے گئے پیسے بھی واپس نہیں دیے جائیں گے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے عارضی طور پر بھارت کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔ اس پابندی کا شکار نیوزی لینڈ کے اپنے شہری بھی ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ساؤتھ ایشین ممالک سے آنے والے شہریوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا کے 23 نئے کیسز نیوزی لینڈ میں رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 17 افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!