پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر فوجی صلاحیت کی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو بڑھانا چاہتا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان نےکہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ فوجی صلاحیت کا دائرہ کار بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا بھی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن اور متحدہ عرب امارات کی توازون کے مابین ہونے والے ایم او یو میں موجود تھے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل رضا نے ابوظہبی میں پیر کو بین الاقوامی دفاعی نمائش اور نیول ڈیفنس اینڈ میری ٹائم سیکیورٹی نمائش کا دورہ کیا۔ سفارتخانے کے مطابق جے سی ایس سی کے چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان دفاعی پیداوار کے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی سے غیرملکی صارفین کی ضروریات پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس موقع پر جے سی ایس سی کے چیئرمین نے لیفٹیننٹ جنرل حمد محمد تھانوی ال رومائی، متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل انزووکیسیریلی، اٹلی کے چیف آف ڈیفنس، اولیہ اروسکی یوری حسینیو اور یوکرائن کے نائب وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!