متحدہ عرب امارات نے کورونا کے خلاف جنگ میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی، صرف 322 نئے کیسز رپورٹ، 1 ہلاکت ریکارڈ کی گئی

مملکت میں اب تک 80 ملین سے زائد پی سی آر ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور پری ونشن کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں کورونا کے صرف 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 399 ہے۔

مزید تفصیلات جاںيے۔۔۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے صرف ایک ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مملکت میں اب تک 80 ملین سے زائد پی سی آر ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق 21 ستمبر تک مملکت میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ 33 ہزار 325 تک پہنچ چکی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 254 رہی ہے۔ ابھی تک کورونا سے 2078 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ مملکت میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5993 ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!