متحدہ عرب امارات: کیا آپ جانتے ہیں، ماہ رمضان میں پارکنگ، بس اور ٹول گیٹ کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی

اماراتی حکام کی جانب سے ماہ رمضان کے لیے پارکنگ، ٹول گیٹ اور بس سروس کے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے انٹرگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر (آئی ٹی سی) کی جانب سے ماہ رمضان کے لیے سروس شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ جس میں گاڑیوں کی پارکنگ (مواقف) کے اوقات کار، ٹول گیٹ سسٹم کے لیے جانے کے اوقات کار اور بس اور فیریز کے شیڈول کا بتایا ہے۔ آئی ٹی سی کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مواقف پارکنگ فیس ماہ رمضان میں ہفتہ سے بدھ تک صبح 9 سے دوپہر دو بجے اور رات 9 سے صبح 2 بجکر 30 منٹ تک لی جائے گی۔ جمعرات کو پارکنگ فیس صبح 9 سے لیکر دوپہر 2 بجے اور رات 9 سے لیکر 12 بجے تک وصول کی جائے گی۔ جمعہ کی رات 12 بجے سے لیکر ہفتہ کی صبح 8 بجکر 59 منٹ تک کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ماہ رمضان میں تراویح کے لیے آنے والے شہریوں سے مساجد کے اطراف میں پارکنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ تاہم انہیں خیال کرنا ہوگا کہ ان کی گاڑی ٹھیک سے پارک ہو اور ٹریفک کی روانی کو متاثر نہ کرے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس کے علاوہ رہائشیوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ رہائشی پارکنگ کے لیے مختص جگہ میں رات 9 بجے سے لیکر صبح 8 بجے تک گاڑیاں پارک کریں۔ اسی طرح ٹول گیٹ سسٹم کے حوالے سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ انتہائی رش کے گھنٹے ماہ رمضان میں بھی وہی رہیں گے۔ جو کہ صبح 7 سے صبح 9 بجے تک اور شام 5 سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔ اس ٹیکس کا مقصد ٹریفک کی روانی کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔ ابوظہبی اور اس کے مضافات میں رہنے والےشہری ماہ رمضان میں بس سروس استعمال کرسکیں گے۔ تاہم اے10، اے 20، اے40، 405 اور 406 ماہ رمضان میں صرف شامل 6 بجے تک دستیاب ہوگی۔ تاہم سروس نمبر 26 کو یکم رمضان سے بند کردیا جائے گا۔ اسی طرح العین اور اس کے مضافات میں بس سروس کا شیڈول یہ ہوگا۔ سروس نمبر 900-940-960-990-590 اور495 کا آخری سفر رات ایک بجے تک ہوگا۔ جبکہ سروس نمبر 930- 950 اور 980 کے آپریشنل گھنٹوں کو ہر 50 منٹ کے وقفے کے ساتھ رات ایک بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ سروس نمبر 970 ہر 45 منٹ بعد رات ایک بجے تک دستیاب ہوگی۔ تاہم سروس نمبر 450 کا آخری دورہ رات 9 بجے ہوگا۔ سروس 460- 491- 496- 560 اور 595 رات 12 بجے تک دستیاب ہوگی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

تاہم سروس نمبر 550 کی سہولت رات 10 بجے تک ہی استعمال کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ سروس نمبر 901- 941- 902- 991- 350- 360- 375- 380-390- ایکس 90- ایچ1 اپنے مقررہ وقت کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔ اس کے دورانیے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اسی طرح الدھافا ریجن میں بس سروس اپنے اوقات کار کے حساب سے چلتی رہے گی۔ تاہم افطار کے اوقات کار میں 6 بجکر 30 منٹ سے لیکر 7 بجکر پینتالیس منٹ تک بس سروس معطل رہے گی۔ ماہ رمضان کے دوران فیری سروس کو دالما آئس لینڈ سے جبل ال دھانہ پورٹ اور السعادیات آئس لینڈ سے ال آلیا تک جاری رکھا جائے گا۔ اسی طرح کسٹمر کیئر سنٹر ابوظہبی، ال جاہیلی اور العین میں اتوار سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے لیکر دوپہر 3 بجے تک کام کرتے رہیں گے۔ صارفین آئی ٹی سی کی ویب سائٹ، ہیلپ لائن 80088888 اور600535353 پر ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے کال کرکے سہولت کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!