متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، قطر کے راستے امارات میں داخل ہوسکتے ہیں

ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن مکمل کرنے اور کورونا منفی پی سی آر ٹیسٹ رکھنے والے بھارتی مسافروں کو قطر میں قرنطینہ فری سفر کی سہولت موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ساؤتھ ایشیائی ممالک پر سفری پابندی برقرار ہونے کی وجہ سے اب پابندی میں شامل ممالک کے شہری قطر میں قرنطینہ کرکے یواےای میں داخل ہوسکتے ہیں۔ یواےای کے مقامی ٹریول ایجنٹس جن کے دوحہ میں دفاتر موجودہیں۔ وہ بھارتی شہریوں کے لیے پیکجز متعارف کروارہے ہیں۔

ٹریول ایجنٹ کا مزید کہنا ہے کہ یواےای کی جانب سے پاکستان سمیت جن ممالک پر پابندیاں عائد ہیں۔ ان کو بھی ایسے پیکجز کی پیش کش کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو قطر کی منسٹری آف پبلک ہیلتھ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ویکسی نیشن مکمل کرلینے والے افراد کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے جارہے ہیں۔ قطر ٹورازم کے مطابق مسافروں کو سفر کی تاریخ سے کم از کم 14 دن قبل ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!