متحدہ عرب امارات: پیدل چلنے والوں کو زیبرا کراسنگ پر راستہ نہ دینے والی سینکڑوں گاڑیوں کو 500 درہم کے جرمانے ادا کرنا ہوں گے

ابوظہبی پولیس نے زیبرا کراسنگ پر پیدل چلنے والے افراد کو راستہ نہ دینے پر گزشتہ 6 ماہ کے دوران 4138 گاڑیوں پر جرمانے عائد کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی پولیس نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قانون کے مطابق ڈرائیوروں کو زیبرا کراسنگ پر پیدل چل کر سڑک کراس کرنے والے افراد کو راستہ دینے کے لیے رکنا ہوتا ہے۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پولیس نے زیبراکراسنگ پر پیدل چلنے والوں کو راستہ نہ دینے والی 4138 گاڑیوں کو جرمانے عائد کیے ہیں۔

اس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر 500 درہم کا جرمانہ اور لائسنس میں 6 بلیک پوائنٹس شامل کیے جاتے ہیں۔ پولیس نے اس حوالے سے ٹریفک کی نگرانی کرنے والے کیمروں کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس کے ذریعے قانون اور جرم کی وضاحت کی گئی ہے۔

پولیس نے ڈرائیوروں سے درخواست کی ہے کہ وہ جب شہر، انڈسٹریل ایری اور رہائشی علاقوں کے اندرونی راستوں پر پہچنیں تو زیبراکراسنگ کے پاس گاڑی کی رفتار آہستہ کرلیں۔ پولیس نے پیدل چلنے والے افراد کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ سڑک کراس کرنے کے لیے زیبراکراسنگ کا استعمال کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!